پٹرول بحران کی وجہ میڈیا کی غلط رپورٹنگ ہے :شاہد خاقان عباسی

پٹرول بحران کی وجہ میڈیا کی غلط رپورٹنگ ہے :شاہد خاقان عباسی
پٹرول بحران کی وجہ میڈیا کی غلط رپورٹنگ ہے :شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرول کا بحران میڈیا کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے پیداہواہے۔پٹرول بحران پر وزرات خزانہ ،وزارت پٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی کی سینٹ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہواجس میں شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ملک میں پٹرول بحران میڈیا کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے پیدا ہوا اگر میڈیا کی رپورٹنگ ٹھیک ہوتی تو پٹرول کی قلت کبھی بھی پیدا نہیں ہونی تھی ۔

ان کا کہناتھاکہ دراصل پٹرول کے استعمال میں اضافہ ہوا جو کہ پٹرول کی قلت کا باعث بنااور میڈیانے اس قلت کو غلط رپورٹنگ کی وجہ سے بحران بنا دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...