مصری حکومت نے خواتین کو بھی تبلیغ کی اجازت دے دی

مصری حکومت نے خواتین کو بھی تبلیغ کی اجازت دے دی
مصری حکومت نے خواتین کو بھی تبلیغ کی اجازت دے دی

  

قاہرہ(ویب ڈیسک)مصری حکومت نے مسلمان خواتین کے تبلیغ کے میدان میں مواقع پیدا کرنے کا اہتمام کیا ہے جس کے مطابق خواتین کو تبلیغ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری آن لان اخبار الاہرام کے مطابق اب خواتین کو مساجد سے منسلک تبلیغی شعبے ، تعلیمی شعبے کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کے شعبے میں خدمات انجام د ینے کی اجازت ہو گی،خواتین اس حوالے سے مساجد کے فورمز اور لیکچرز کے شعبوں میں کام کر سکیں گی۔ یہ پیش رفت سابق عبوری صدر عدلی منصور کے جاری کیے گئے احکامات اور حکومت مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کوششوں کی ایک کڑی کے حوالے سے ہے۔ تاکہ مساجد کے معاملات کی نگرانی بھی کی جا سکے۔واضح رہے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں پر الزام ہے کہ وہ مساجد کو اپنی حکومت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خواتین کو اس معاملے میں کردار دینے سے اخوان کے کار کنوں کا کردار محدود ہو جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی