پٹرول بحران، مرید کے میں خاتون نے پٹرول ختم ہونے پر ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا

پٹرول بحران، مرید کے میں خاتون نے پٹرول ختم ہونے پر ایمبولینس میں ہی بچے کو ...
پٹرول بحران، مرید کے میں خاتون نے پٹرول ختم ہونے پر ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ سے لاہور جاتے ہوئے مریدکے میں کھوڑی بس سٹاپ کے قریب پٹرول ختم ہونے پر خاتون صغراں بی بی نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ واقعہ کے بعد مریدکے پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) مکرم علی شاہ نے ہر قسم کی ایمبولینس کو چوبیس گھنٹے پٹرول دینے کا اعلان کردیا جبکہ زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔

مزید : لاہور