محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن ، آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست مسترد کردی

محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن ، آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست مسترد کردی
محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن ، آئی سی سی نے پی سی بی کی درخواست مسترد کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست مسترد کردی ہے اور واضح کیاہے کہ ٹیسٹ 6فروری کو ہی ہوگا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کودرخواست کی تھی کہ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ چھ فروری کی بجائے 28جنوری کو لینے کی درخواست کی تھی لیکن آئی سی سی نے مستردکردی اور واضح کیاکہ چھ فروری کو ہی برسبین میں محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگاجس کے نتائج سے محمد حفیظ کا مستقبل وابستہ ہے تاہم محمد حفیظ اپنا باﺅلنگ ایکشن کلیئرکرالینے کے لیے پرامید ہیں ۔

مزید : کھیل