کیا آپ اس کمپنی کا نام جانتے ہیں جس نے اپنے سب سے زیادہ ملازمین کو کروڑ پتی بنایا؟

کیا آپ اس کمپنی کا نام جانتے ہیں جس نے اپنے سب سے زیادہ ملازمین کو کروڑ پتی ...

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اپنے مالکان کو تو مالا مال کردیتی ہیں مگر ان کے اکثر ملازمین ساری عمر کمپنی کی خدمت کرکے محض اچھی گزر اوقات ہی کرپاتے ہیں۔ اس کے برعکس بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ وہ کمپنی ہے جس نے 1986ءمیں سٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا پھر دنیا کی بڑی بڑی اور پرانی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتی ہوئی دنیا کی امیر ترین کمپنی بن گئی اور اپنے سینکڑوں ملازمین کو بھی دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

کنواری خواتین کیلئے دلچسپ خوشخبری، موبائل ایپ نے مردوں کا پتہ کاٹ دیا

اس کمپنی کے تین سربراہان کھرب پتی بنے جبکہ تقریباً 12000 ملازمین ارب پتی بن چکے ہیں۔ یہ دنیا کی واحد کمپنی ہے جس کے ملازمین کی اتنی بڑی تعداد ارب پتی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے ملازمین کی بے پناہ ترقی کی بنیادی وجہ کمپنی کی بے مثال ترقی کے علاوہ اس کے بانی بل گیٹس کی پالیسیاں بھی ہیں جن میں سارا مال اپنی جیب میں ڈالنے کی بجائے کمپنی کیلئے کام کرنے والوں میں تقسیم کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...