نئی فلم کی کامیابی کیلئے ارباز خان نے سلمان خان کا سہارا لےلیا

نئی فلم کی کامیابی کیلئے ارباز خان نے سلمان خان کا سہارا لےلیا
نئی فلم کی کامیابی کیلئے ارباز خان نے سلمان خان کا سہارا لےلیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے مشہور سٹار ہیں کہ ان کی موجودگی کو فلم کی شاندار کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ نہایت مہنگے ہیرو ہیں اور اکثر فلمساز ان کی فیس ادا نہیں کرپاتے۔ ایک ایسے ہی فلمساز سلمان کے بھائی ارباز خان ہیں جنہوں نے اپنی تازہ فلم ”ڈولی کی ڈولی“ میں اصلی سلمان خان کی بجائے ایک نقلی سلمان خان کو استعمال کرلیا ہے۔ فلم میں خوبرو اداکارہ سونم کپور کے مقابل پلکت سنگھ کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہیں دبنگ خان کی مونچھوں اور لباس کی نقل کرکے سلمان خان جیسا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ فلم ڈولی نامی لڑکی کے بارے میں ہے جو شادی کا دھوکہ دے کر اپنے دولہوں کو لوٹ لیتی ہے۔

شوہر نے اپنی بے وفا بیوی کا پول انٹرنیٹ پر کھول دیا، دنیا کو حیران و افسردہ کردیا

فلم کے آغاز میں ہی گنے کے ایک کروڑ پتی تاجر کو ڈولی سے شادی کی کوشش میں لٹتے دکھایا گیا ہے اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ ڈولی کے مجرمانہ کردار کو اس کا دردناک ماضی دکھا کر قدرے قابل قبول بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگرچہ فلم کو سسپنس اور مصالحے سے مزیدار بنانے کی کوشش کی گئی ہے مگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونم کپور کی دلکش صورتحال کے علاوہ اس میں دلچسپی کا کوئی سامان نہیں اور حتٰی کہ جعلی سلمان خان یعنی پلکت سنگھ کا استعمال بھی کارگر ثابت نہیں ہوسکا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...