خوفناک ترین واقعہ،آدم خوراپنے ہی باپ کو۔۔۔۔۔

خوفناک ترین واقعہ،آدم خوراپنے ہی باپ کو۔۔۔۔۔

ہرارے (نیوز ڈیسک) باپ ساری عمر خون پسینہ ایک کرکے بچوں کو پالتا ہے اور جب اس پر بڑھاپا طاری ہوجاتا ہے تو بدبخت اس عمر میں اسے سہارا دینے کی بجائے اس کی جان ہی لے لیتے ہیں۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں پیش آنے والے اندوہناک واقع نے ہر سننے والے کو دہلا دیا ہے جہاں ایک سنگدل بیٹے نے بوڑھے باپ کو ایک تار سے پھندا تیار کرکے ماردیا اور صرف اس پر صبر نہیں کیا بلکہ مردہ باپ کی دونوں آنکھیں بھی تیز دھار آلے کے ساتھ نکال دیں۔

ہمسایوں کا کہنا ہے کہ انہیں صبح کے وقت باپ بیٹے کی لڑائی کی آوازیں آئی تھیں مگر انہوں نے اسے معمول کی لڑائی سمجھ کر توجہ نہ دی۔ اگر بوڑھے شخص نے شور بلند کیا کہ اسکا بیٹا اسے مارنا چاہتا ہے مگر کسی نے توجہ نہ دی۔

اجنبی افراد کی جانب سے خاتون کی تصاویر کا 10 سال تک غیر اخلاقی استعمال

ظلم کا نشانہ بننے والے مویو اور اس کے بیٹے ترست کے درمیان لڑائی کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ترست باپ سے اس کی مویشی لینا چاہتا تھا تاکہ انہیں بیچ کر اپنی عیاسی پوری کرسکے۔ بعض دیگر لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترست نشے کا عادی ہے اوراس پر آسیب طاری ہے جس کی وجہ سے اس کا دماغ ٹھکانے نہیں ہے۔ پولیس کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہ باپ کے ساتھ درندگی کرنے کے بعد سکون سے مقامی ڈش سادزا تیار کرکے کھاتا رہا۔ یہ ڈش مکئی سے بنائی جاتی ہے اور زمبابوے میں روزمرہ خوراک کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...