سی آئی ڈی پولیس کی کاروائی، گینگ وار کے 3 ملزمان گرفتار

سی آئی ڈی پولیس کی کاروائی، گینگ وار کے 3 ملزمان گرفتار
سی آئی ڈی پولیس کی کاروائی، گینگ وار کے 3 ملزمان گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سی آئی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی کاروائی پر سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔سی آئی ڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے کلاشنکوف ، ٹی ٹی پستول اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزمان کا تعلق گینگ وار کے سہیل داد گروپ سے ہے۔سی آئی ڈی نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

شاہ عبداللہ کی وفات کے بعد ملکہ برطانیہ شاہی خاندانوں میں سب سے عمررسیدہ سربراہ بن گئیں

مزید : کراچی