پشاور میں انسداد پولیو مہم 25جنوری کو ہو گی، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

پشاور میں انسداد پولیو مہم 25جنوری کو ہو گی، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی
پشاور میں انسداد پولیو مہم 25جنوری کو ہو گی، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) 25 جنوری کو صوبائی دارلحکومت میں انسداد پولیو مہم کے موقع پر موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر الاسلام نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ یہ پابندی پولیو ٹیموں پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اس روز دوسرے ذرائع آمد ورفت کا استعمال کریں تاکہ پرامن طریقے سے مہم مکمل کی جا سکے۔ اس پولیو مہم کے دوران ساتھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کیخلاف مدافعت کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...