میئر کوئٹہ کی نشست پر بلوچستان حکومت میں اختلافات ، وزیر اعظم بھی معاملہ حل نہ کر سکے
کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان حکومت کی اتحادی جماعتوں میں میئر کی نشست کے لیے اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے میئر کی نشست کے لیے نام فائنل کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔اس اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی جس میں کوئٹہ میں میئر کی نشست کے لیے کسی کا نام بھی فائنل نہیں کیا جا سکا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ہمارے منہ پر تھو ک دیا:وائٹ ہاؤس حکام
پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جماعت کے کونسلروں کی تعداد زیادہ ہے اس لیے کوئٹہ کا میئر بھی انہی کی جماعت سے ہونا چاہیئے۔جبکہ نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبے کے دو اہم عہدے گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان پختون خواہ میپ کے پاس ہیں جبکہ میئر کے لیے دوسری اتحادی جماعتوں کو موقع ملنا چاہیئے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا اور وزیر اعظم بھی اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات ختم نہیں کروا سکے۔