سعودی فرمانروا کا انتقال، پرویز مشرف نے بیرون ملک روانگی کیلئے درخواست دائر کر دی

سعودی فرمانروا کا انتقال، پرویز مشرف نے بیرون ملک روانگی کیلئے درخواست دائر ...
سعودی فرمانروا کا انتقال، پرویز مشرف نے بیرون ملک روانگی کیلئے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد سابق صدر پرویز مشرف نے بیرون ملک رونگی کیلئے درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست وفاقی وزارت داخلہ میں دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق صدر سعودی بادشاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں اس لئے ان کا نام ایک دن کیلئے ای سی ایل سے نکالا جائے۔ درخواست پرویز مشرف کے وکیل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ واضح غداری کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

شاہ عبداللہ نے ایک موقع پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے تھے : مشیر وزیر خارجہ

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...