سپاٹ فکسنگ کیس ، محمد عامر کو آئندہ ماہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی

سپاٹ فکسنگ کیس ، محمد عامر کو آئندہ ماہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی
سپاٹ فکسنگ کیس ، محمد عامر کو آئندہ ماہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پاکستانی باﺅلر محمد عامر کو آئندہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر پر انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران میچ فکسنگ کا الزام لگا تھا جس کے بعد عدالت نے محمد عامر پر 5 سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی۔

شرمناک ماضی نے مشکل میں ڈال دیا، برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو بلیک میلنگ کا سامنا
ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد عامر کا انٹرویو لیا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محمد عامر کو آئندہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی ، جبکہ محمد عامر کو آئندہ ہفتے ہونے والی میٹنگ میں باقاعدہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔یاد رہے محمد عامر کو دی گئی 5 سال پابندی کی سزا رواں سال اگست میں ختم ہو جائے گی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -