شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد وزیر اعظم وطن واپسی کے لیے روانہ

شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد وزیر اعظم وطن واپسی کے لیے روانہ
شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد وزیر اعظم وطن واپسی کے لیے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نواز شریف وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔نماز جنازہ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کی وفات کے بعد پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پاکستان کے عظیم دوست اور خیر خواہ تھے جبکہ وہ پاکستان سے خصوصی لگاﺅ بھی رکھتے تھے۔یاد رہے وزیر اعظم پاکستان نے ان کی وفات کے بعد ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس دوران پاکستان کا پرچم بھی سرنگوں رکھا جائے گا۔

لال مسجد دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکی، کاروائی کی جائے: متحدہ قومی موومنٹ

مزید :

قومی -اہم خبریں -