بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ی باپ گرفتار

بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ی باپ گرفتار
بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ی باپ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کو انسدادپولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر کوہاٹ کے رہائشی والد کو گرفتار کرلیاجس کی تصدیق حکام نے کرتے ہوئے بتایاکہ مہم میں غفلت برتنے پر محکمہ صحت اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تین اہلکاروں کو بھی نوکریوں سے برخاست کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے کوہاٹ شہر کے علاقے ڈوڈا سے تین سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پرانتظامیہ فوری طور پرحرکت میں آئی اور دوران تفتیش انکشاف ہواکہ متاثرہ بچے کے والد مولانا محمد یوسف نے اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر آفس کے ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے متاثرہ بچے کے والد کو تین ایم پی او کے قانون کے تحت گرفتار کر کے ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیج دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملزم کو اس قانون کے تحت اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ علاقے میں دوسرے لوگوں کو پولیو قطرے پلانے سے منع کر رہے تھے جس میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو رہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے دو سپروائزوں اور ایک پٹواری کو بھی مذکورہ کیس میں غفلت برتنے اور حکومت کو غلط اعداد و شمار فراہم کرنے پر نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کوہاٹ -