خیبر ایجنسی: شدت پسند کمانڈر کے خالی گھر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد
خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فوسرز نے شدت پسند کمانڈر کے خالی گھر سے 500 کلوگرام بارودی مواد برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروائی تحصیل باڑہ کے علاقے قمر خیل بازہ گڑہ میں کی گئی۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروائی شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی تاہم اس دوران کوئی شدت پسند گرفتار یا ہلاک نہیں ہوا۔