چینی فوجی نے لیٹرین زبان سے چاٹ کر دکھا دی

چینی فوجی نے لیٹرین زبان سے چاٹ کر دکھا دی
چینی فوجی نے لیٹرین زبان سے چاٹ کر دکھا دی

  

۔بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی فوج اپنے غیر معمولی حد تک سخت نظم و ضبط کیلئے مشہور ہے لیکن ایک کیڈیٹ کو اس سختی سے باتھ روم کا ٹوائلٹ چاٹنے پر مجبور کر دیا۔

چینگ ڈو شہر کے سشوان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج میں فوجی تربیت کا کورس جاری تھا اور یہاں کے کیڈیٹ سارجنٹ کائی پینگ کی سخت طبیعت سے سخت گھبرائے ہوئے تھے۔ سارجنٹ نے کیڈٹس کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے ہاسٹلز اور خصوصاً باتھ روم کی بہترین صفائی کریں۔ جب سارجنٹ معائنے کیلئے آئے تو صفائی کی صورتحال دیکھ کر سخت برہم ہوئے۔ جب طلباءکے دلائل سارجنٹ کو مطمئن نہ کر پائے تو ایک کیڈٹ آگے بڑھا اور سارجنٹ سے یہ ثابت کرنے کی اجازت طلب کی کہ صفائی بہترین تھی۔

شرمناک حق حاصل کرنے کے لئے برازیلین خواتین کا فحش احتجاج

جب سارجنٹ کائی نے اجازت دی تو اس کیڈیٹ نے لپک کر ٹوائلٹ کو چاٹنا شروع کر دیا اور پھر کھڑے ہو کر سیلوٹ کیا اور بتایا کہ جناب ٹوائلٹ اس قدر صاف ہے کہ اسے چاٹا جا سکتا ہے۔ کیڈیٹ نے ٹوائلٹ کے علاوہ فرش کو بھی چاٹنے کا مظاہرہ کیا۔ سارجنٹ خود بھی کیڈٹ کے مظاہرے سے ساکت رہ گئے اور صفائی کے متعلق مزید کچھ کہے بغیر کیڈٹس کو جانے کی اجازت دے دی

مزید : ڈیلی بائیٹس