داعش 4 ماہ قبل بغداد پر قبضے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، اب کمزور کر دیا: جان کیری

داعش 4 ماہ قبل بغداد پر قبضے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، اب کمزور کر دیا: جان ...
داعش 4 ماہ قبل بغداد پر قبضے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، اب کمزور کر دیا: جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیوس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش چار ماہ پہلے عراقی دارلحکومت بغداد پر قبضے کیلئے تیاریاں کر رہی تھی جس کی معلومات ملنے پر یورپی اور عرب ممالک کے ساتھ مل لر کاروائیاں کی گئیں اور اسے کمزور کر دیا گیا۔ عالمی اقتصادی فورم پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دعش سے کسی ایک ملک کو نہیںبلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے، اس لئے ساری دنیا کو مل کر اس کیخلاف لڑنا ہو گا۔ جان کیری نے اعادہ کیا کہ امریکی فورسز داعش کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر انہوں نے طالبان کے حملوں کے باوجود پاکستانی بچوں کو تعلیم کا حصول جاری رکھنے پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

نئے سعودی نائب ولی عہدکاتقرر، سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم ہوگئی