گلیکسی S6 کا ممکنہ ڈیزائن اور فیچرز منظر عام پر آ گئے

گلیکسی S6 کا ممکنہ ڈیزائن اور فیچرز منظر عام پر آ گئے
گلیکسی S6 کا ممکنہ ڈیزائن اور فیچرز منظر عام پر آ گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلیکسی سمارٹ فونز کے ذریعے موبائل ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی کمپنی سام سنگ 2015ءمیں بھی دھوم مچانے کو تیار ہے کیونکہ اس کی نئے سمارٹ فون گلیکسی ”S6“ کی ممکنہ تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ نیا سمارٹ فون ” S6 “ گلیکسی سیریز کا سب سے بہترین سمارٹ فون ثابت ہو گا جو سام سنگ کی شہرت میں بے پناہ اضافہ کر دے گا۔

گلیکسی S5 سے 50 گنا تیز پراسیسر اور کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ سام سنگ نے اپنے نئے سمارٹ فون کو ہر زوائیے سے بہترین بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اس کی تازہ ترین تصویر اور تفصیلات کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ سام سنگ واقعی ایک ”شاہکار“ تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس موبائل میں استعمال ہونے والے ہارڈوئیر کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ سام سنگ نے اس موبائل فون میں 64-bit کواڈ کور پراسیسر کا استعمال کیا ہے جو اس وقت تک استعمال ہونے والے تمام موبائل فونز پراسیسر سے 50 گنا تیز ہے۔

2۔ 5.1 انچ کواڈ ایچ ڈی سپر ایمولیڈ سکرین کا استعمال کیا گیا ہے جس کی ڈینسٹی 577 پی پی آئی ہے۔

3۔ بہترین تصاویر اور ویڈیو بنانے کیلئے اس میں 20 میگا پکسل بیک کیمرہ جبکہ خوبصورت سیلفیز بنانے کیلئے 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔

4۔ میوزک، ویڈیوز، تصاویر اور اہم ڈیٹا سٹور کرنے کیلئے اس موبائل میں 64,32 اور 128 جی بی سٹوریج میموری شامل کی گئی ہے۔

5۔ زیادہ سے زیادہ دیر تک استعمال کو ممکن بنانے کیلئے 2550 Mah کی بیٹری استعمال کی گئی ہے۔

6۔ عام طور پر کسی بھی سمارٹ فون کو چارج کرنے کیلئے بہت وقت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم گلیکسی S6 کو محض 10 منٹ چارج کرنے کے بعد 4 گھنٹوں کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

7۔ سام سنگ نے انٹرنیٹ پر خریداری کے شوقین صارفین کیلئے اس میں ”سام سنگ پے“ کے نام سے ایک سروس بھی شامل کی ہے جس کے ذریعے صارف اپنے فنگر پرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی چیز خرید سکے گا۔

8۔ گلیکسی سیریز کے پچھلے سمارٹ فونز کے برعکس اس فون کو بنانے کیلئے لوہے اور شیشے کی باڈی کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل تمام سمارٹ فونز کو بنانے کیلئے پلاسٹک کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

9۔ سمارٹ فون کی سکرین کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے اس کی سکرین پر ”گوریلا گلاس4“ کا استعمال کیا گیا ہے۔

10۔ تیز ترین انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے اس میں LTE کی جدید ترین ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...