اینڈرائڈ سمارٹ فونز میں "USB debugging" آن کرنے کا طریقہ

اینڈرائڈ سمارٹ فونز میں "USB debugging" آن کرنے کا طریقہ
اینڈرائڈ سمارٹ فونز میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامران اکرم) آپ کا اینڈرائڈ سمارٹ فون کمپیوٹر کے ساتھ کنکٹ نہیں ہو رہا اور آپ بہت ہی اہم ڈیٹا ریکور کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں پریشانی بھی ہو گی اور غصہ بھی آئے گی لیکن کوئی بات نہیں کیونکہ اینڈرائڈ فونز کو کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کرنے سے قبل "USB debugging" آپشن کو آن کرنا ضروری ہے۔ یہ آپشن اینڈرائڈ کے مختلف ورژنز میں الگ الگ جگہ پر موجود ہے اور اکثر صارفین کو اسے تلاش کرنے میں دقت ہوتی ہے تاہم یہاں آپ کو اینڈرائڈ کے تمام ورژنز میں "USB debugging" کی آپشن آن کرنے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے۔

غلطی سے میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا واپس لانے کا طریقہ


اینڈرائڈ 2.3 اور اس سے پہلے کے ورژن کیلئے :۔
موبائل فون کی سیٹنگز میں جائیں، ایپلی کیشن پر کلک کریں، ڈویلپمنٹ پر کلک کریں، یو ایس بی ڈی بگنگ کو آن کر لیں۔

اینڈرائڈ 4.1,3.0 ورژن کیلئے:۔
موبائل فون کی سیٹنگز میں جائیں، ڈویلپر آپشن پر کلک کریں، یو ایس بی ڈی بگنگ کو آن کر لیں۔

اینڈرائڈ 4.2 سے لے کر اب تک کے تمام ورژن کیلئے:۔
جیلی بین (4.1) کے بعد آنے والے تمام ورژنز میں یو ایس بی ڈی بگنگ آپشن کو چھپا دیا گیا ہے جسے ظاہر کرنے کیلئے ڈویلپر آپشن پر متعدد بار کلک کرنا پڑتا ہے۔
موبائل فون کی سیٹنگز میں جائیں، اباﺅٹ فون پر کلک کریں، بلڈ نمبر کی آپشن پر متعدد بار ٹیپ کریں حتیٰ کہ یہ میسج آ جائے، "You are under developer mode" ، اس کے بعد واپس سیٹنگز میں جائیں، یہاں ڈویلپر آپشن ظاہر ہو رہی ہو گی، پر کلک کریں، یو ایس بی ڈی بگنگ کو آن کر لیں۔