سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کا سب سے دلچسپ طریقہ بتادیا، تصویریں کھینچیں اور۔۔۔

سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کا سب سے دلچسپ طریقہ بتادیا، تصویریں کھینچیں ...
سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کا سب سے دلچسپ طریقہ بتادیا، تصویریں کھینچیں اور۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کم کرنے کے لیے اکثر لوگ ڈائٹنگ کی طرف جاتے ہیں مگر سائنسدانوں نے ڈائٹنگ کرنے والوں کو ایک اور مفید مشور بھی دے دیا ہے جس سے انہیں موٹاپاکم کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو ہر ہفتے اپنی ایک تصویر بھی بنانی چاہیے اور آئندہ ہفتے بنائی جانے والی تصویر سے گزشتہ ہفتے بنائی گئی تصویر کا موازنہ کرنا چاہیے۔ یہ تصویر پورے جسم کی بنائی جانی چاہیے۔ “سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ہماری ایک تحقیق میں فوٹو ڈائری بنانا وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے انتہائی موثر ثابت ہوا ہے۔“

مزید جانئے: سائنس دانوں نے موٹاپے کو پروسٹیٹ کینسر کی بڑی وجہ قرار دے دیا
یونیورسٹی آف ایلیکینٹ سپین کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایساک ایلیاس کزمار ڈیزا کا کہنا تھا کہ ”ڈائٹنگ کرنے والے افراد اپنے باڈی میس انڈیکس (BMI) اور کمر سے کولہوں کی پیمائش کی شرح کا ریکارڈ رکھتے اور موازنہ کرتے رہتے ہیں اسی طرح انہیں ہر ہفتے اپنی ایک تصویر لے کر ایک ویڈیو ڈائری بھی بنانی چاہیے۔ اس سے انہیں اپنے وزن میں کمی کے تناسب کا بہتر طور پر اندازہ ہوتا رہے گا۔ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنے جسم کو وقفے وقفے سے دیکھتے اور موازنہ کرتے رہنے سے لوگوں کو موٹاپا کم کرنے کے حوالے سے ایک مثبت تحریک ملتی ہے اور وہ مزید توجہ کے ساتھ اس بیماری سے نجات پانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ “

مزید :

تعلیم و صحت -