یہ آدمی ’بند گوبھی‘ کو اپنے ساتھ سیر پر لے جاتا ہے، وجہ ایسی کہ آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

یہ آدمی ’بند گوبھی‘ کو اپنے ساتھ سیر پر لے جاتا ہے، وجہ ایسی کہ آپ بھی سوچنے ...
یہ آدمی ’بند گوبھی‘ کو اپنے ساتھ سیر پر لے جاتا ہے، وجہ ایسی کہ آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(نیوزڈیسک)کچھ عرصے سے سری نگر کے شہر ی ایک بہت ہی عجیب منظر دیکھتے ہیں جس میں ایک آدمی بند گوبھی کو ریڑھی پر بیٹھا کر زنجیر سے اسے ساتھ کھینچتے ہوئے شہر کی سیر پر لے جاتا ہے۔اس آدمی کا کہنا ہے کہ وہ یہ عمل ایک خاص مقصد کے تحت کررہا ہے اور یہ ایک آرٹ ہے۔
اس آدمی جس نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے نے فیس بک Kashmiri Cabbage Walkerکے نام سے ایک پیج بھی بنا رکھا ہے۔جب ا س سے بند گوبھی کو سیر پر لے جانے کی وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو کشمیر میں داخل ہوئے 26سال ہوچکے ہیں جو کہ ایک انتہائی قابل مذمت اور عجیب عمل ہے ،یہ ایک اس قدر مضحکہ خیز بات تھی کہ جس کے سامنے بند گوبھی کو سیر پر لے جانا کچھ بھی نہیں۔اس کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگوں کے ساتھ بھارتی فوج نے بہت ظلم کیا ہے لہذا لوگ جب اسے بند گوبھی کے ساتھ دیکھتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیںکہ شاید اس کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے جو یہ اس طرح کررہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جب حکومتی اہلکار اس سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا کررہا ہے تو اس کا جواب ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو ہنسا رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی حرکت سے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ دنیا کے دوسرے مسئلوں کی طرح جلد حل ہوجائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -