خبردار! اگر آپ بھی بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو اپنے جسم کا ایک حصہ ضرور اچھی طرح چیک کرلیں، کہیں آپ کی بھی۔۔۔

خبردار! اگر آپ بھی بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو اپنے جسم کا ایک ...
خبردار! اگر آپ بھی بہت زیادہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو اپنے جسم کا ایک حصہ ضرور اچھی طرح چیک کرلیں، کہیں آپ کی بھی۔۔۔

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فونز کے زیادہ استعمال کے انسان کی بینائی، نیند ودیگر افعال پر اثرانداز ہونے کے متعلق تو سبھی جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ موبائل فون مسلسل استعمال کرنے سے ہاتھوں انگلیوںکی ساخت بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ آپ بھی اگر موبائل فون زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اپنے ہاتھوں کی انگلیاں چیک کیجیے، کہیں ٹیڑھی میڑھی تو نہیں ہو گئیں۔ جاپان کی ایک موبائل فون ساز کمپنی این ٹی ٹی ڈوکومو(NTT Docomo) نے ٹوئٹر پر موبائل فون صارفین کو متنبہ کیا کہ موبائل فون پکڑنے کے دوران ہاتھ کی چھوٹی انگلی فون کو سہارا دینے اور بیلنس رکھنے کا کام کرتی ہے اس لیے وہ مڑ جاتی ہے، اس سے محتاط رہیں۔ کمپنی کی اس تنبیہہ کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ مسلسل موبائل فون پکڑنے اور استعمال کرنے کے باعث ان کی انگلیاں ٹیڑھی ہو گئی ہیں۔ صارفین اپنے ہاتھوں کی تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: موبائل فونز کی دنیا میں سام سنگ نے ایک مرتبہ پھر تہلکہ برپا کرنے کی تیاری پکڑلی، اگلے ماڈل گلیکسی S7 کے 5 اہم ترین فیچرز سامنے آگئے

ایک خاتون صارف نے اپنے دونوں ہاتھوں کی تصاویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے بائیں ہاتھ کی انگلیاں سیدھی ہیں جبکہ سیدھے ہاتھ میں چونکہ وہ ہر وقت فون تھامے رکھتی تھی اس لیے اس کی انگلیاں واضح طور پر مڑی ہوئی ہیں۔ اس نے لکھا ہے کہ ”موبائل فون مسلسل استعمال کرنے کے باعث اسی انداز میں میری انگلیاں مڑ گئی ہیں جس انداز میں میں موبائل فون پکڑا کرتی ہوں، اب یہ کوشش کے باوجود سیدھی نہیں ہو رہیں۔ لگتا ہے مجھے موبائل فون پکڑنے کا انداز بدلنا ہو گا۔“اسی طرح کئی اور صارفین بھی اپنے ہاتھوں کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں جن کی انگلیاں موبائل فون پکڑنے کی وجہ سے مڑ چکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس