15 سال قبل کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والے بے روزگار آدمی کی زندگی میں اس رقم سے کیا تبدیلی آئی اور آج وہ کس حال میں ہے؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

15 سال قبل کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والے بے روزگار آدمی کی زندگی میں اس رقم ...
15 سال قبل کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والے بے روزگار آدمی کی زندگی میں اس رقم سے کیا تبدیلی آئی اور آج وہ کس حال میں ہے؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے وہ لطیفہ تو سن ہی رکھا ہو گا کہ ایک شخص کی 50لاکھ کی لاٹری نکل آئی، اس نے اللے تللوں میں وہ رقم دنوں میں اڑا دی، اس کا ایک دوست آیا اور کہا کہ ”اللہ نے کیا خوب تمہارا ہاتھ پکڑا ہے۔“ اس شخص نے ترکی بہ ترکی جواب دیا ”تو تم نے میرا ہاتھ چھڑوانا نہیں دیکھا؟“یہ لطیفہ روس کے اس شخص پر بالکل صادق آتا ہے جس کا نام میخامیزیانوف ہے۔ یہ شخص معمار کا کام کرتا تھا اور اس کے پاس روٹی خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اس کی بیوی ایک معمولی مرض کی وجہ سے مر گئی کیونکہ میزیانوف کے پاس اس کا علاج کروانے کے لیے معمولی رقم بھی نہیں تھی۔

مزید جانئے: دبئی کے ساحل پر پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر کسی بھی پاکستانی کیلئے غصے پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے

برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق پھر ایک دن خدا نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اس کی 10لاکھ ڈالر (تقریباً10کروڑ روپے)کی لاٹری نکل آئی۔ لاٹری کی رقم سے اس نے فوراً روس کے شہر اوفہ میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا، ایک لیڈا(Lada) کار خریدی۔ اس کے بعد اس نے صرف دو ہی کام کیے۔ سڑکے کنارے بنے شراب خانے پر بیٹھ کر سستی شراب پیتا تھا یا پھر سڑکوں پر موجود بھکاریوں کو رقم دیتا تھا۔ 15سال تک اس کا یہی معمول رہا اور آج لاٹری نکلنے کے 15سال بعد اس کے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں، اور اس کے حالات پہلے سے بھی بدتر ہو چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس