وہ ایک قسم کی خواتین جن سے سعودی مرد شادی کرنا پسند نہیں کرتے، حیران کن انکشاف منظر عام پر

وہ ایک قسم کی خواتین جن سے سعودی مرد شادی کرنا پسند نہیں کرتے، حیران کن ...
وہ ایک قسم کی خواتین جن سے سعودی مرد شادی کرنا پسند نہیں کرتے، حیران کن انکشاف منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی خواتین مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، لیکن یہ رجحان ان خواتین کی شادی کے لئے بڑی رکاوٹ بنتا جا رہا ہے۔ نیوز سائٹ ’عرب نیوز‘ کے مطابق سعودی عرب میں مردوں کے ساتھ کام کرنے والی، اور خصوصاً میڈیکل اور میڈیا جیسے مخلوط شعبوں میں کام کرنے اور نمایاں مقام حاصل کرنے والی خواتین کے ساتھ شادی کے لئے مردوں کا رجحان بہت کم پایا جاتا ہے۔ 

رشتے کروانے والی ایک خاتون ام طلال نے بتایا کہ وہ ایسے بہت سے واقعات دیکھ چکی ہیں کہ جن میں مردوں نے مخلوط شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کا رشتہ ٹھکرادیا۔ اگرچہ ان مردوں میں سے کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے لیکن پھر بھی انہوں نے مردوں کے ساتھ کام کرنے والی خواتین کے ساتھ شادی پسند نہ کی۔ ان میں سے اکثر کا کہنا تھا کہ وہ کسی ٹیچر خاتون، یا کسی بھی ایسے شعبے میں کام کرنے والی خاتون سے شادی کرنا چاہتے ہیں جس میں مرد ان کے ساتھ کام نہ کرتے ہوں۔ ام طلال کے مطابق غیر شادی شدہ خواتین کی سب سے زیادہ تعداد ڈاکٹری اور نرسنگ کے شعبے میں ہے کیونکہ زیادہ تر مرد ایسی خواتین سے شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کہ جو ڈاکٹر اور نرس نہ ہوں۔ سعودی مردوں کی ڈاکٹر اور نرس خواتین سے کترانے کی عمومی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ ان شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے کام کے اوقات اور کام کی مشقت کے باعث سمجھتے ہیں کہ یہ خواتین گھریلو امور سنبھالنے میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوسکتیں۔ مردوں کو خدشہ بھی لاحق رہتا ہے کہ اگر وہ کسی ڈاکٹر خاتون یا نرس سے شادی کریں گے تو وہ ہروقت مصروفیت اورتھکاوٹ کی شکار ملیں گی، اور انہیں وقت نہیں دے پائیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ مردوں کی نظر میں اس شعبے کی خواتین شادی کے لئے سب سے زیادہ غیر موزوں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -