پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک 10 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات تقسیم کر رہا ہے

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک 10 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات تقسیم کر رہا ہے

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ رواں سال 10 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات تقسیم کر رہا ہے۔ یہ قرضہ جات کاشتکاروں کو کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے اور ان کی زرعی ضروریات کے مطابق مختلف سکیموں کے ذریعے جاری کیے جارہے ہیں۔ اس کا اظہار صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب محمد اقبال چنڑ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب سید جاوید اقبال بخاری، صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر افسران پر زور دیا کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کاشتکاروں کو بروقت قرضہ جات جاری کریں تاکہ وہ ان سے استفادہ کر کے اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔ اجلاس میں قرضہ جات کی وصولی بالخصوص پرانے اور رکے ہوئے قرضہ جات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا کہ بینک نے یکم جولائی 2015ء تا 30 جون 2016تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 2035 ملین روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ اور بینک کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فصل ربیع 2015-16 کیلئے قرضہ جات کے اجراء، فصل خریف 2015ء اور غیر فعال قرضہ جات کی مد میں مقرر کردہ ہدف کے مطابق بقایا جات کی وصولی کریں۔

مزید : کامرس