ولیمسن نے پاکستان کیخلاف ٹی 20میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ولیمسن نے پاکستان کیخلاف ٹی 20میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویلنگٹن(آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجموعی طورپر بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں کین ولیمسن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 33 رنز بنائے۔ قبل ازیں پہلے ٹی 20 میچ میں انہوں نے 70 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں انہوں نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور یوں وہ مجموعی طور پر پوری سیریز میں 175 رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس کے پاس تھا جنہوں نے 2014۔15 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مجموعی طور پر 157 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی