گھر کے شیر عزت بچانے اور آسٹریلیا کلین سویپ کرنے کیلئے آج آمنے سامنے ہونگے

گھر کے شیر عزت بچانے اور آسٹریلیا کلین سویپ کرنے کیلئے آج آمنے سامنے ہونگے

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (آج) ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو بھارت کے خلاف 4-0 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے بھارت کو سیریز میں کلین سوئپ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ وہ بیشک کینگروز کے ہاتھوں چار میچ ہار چکے ہیں لیکن انکی ٹیم کی سیریز کا آخری میچ جیتنے کی کوشش ہوگی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں، دوسرے میچ میں 7 وکٹوں، تیسرے میچ میں 3 وکٹوں جبکہ چوتھے میچ میں 25 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ، دوسرا میچ 29 جنوری کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی