ٹی ٹونٹی سیریز،شاہدآفریدی شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا نہ اترسکے

ٹی ٹونٹی سیریز،شاہدآفریدی شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا نہ اترسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں شاہدآفریدی نہ تو کپتانی میں اور نہ ہی بولنگ اور بیٹنگ میں شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اترسکے ۔ شاہد آفریدی نے تین ٹی ٹونٹی میچز کی تین اننگز میں 12.66کی اوسط سے 38رنز بنائے اور ان کا ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ سکور 23رہا۔ بولنگ میں شاہد آفریدی نے تین میچوں کی تین اننگز میں 30.33کی اوسط سے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز 2-1سے ہار گیا ۔