کینگروز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے دستبردار

کینگروز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے دستبردار

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ ٹرینٹ بولٹ کو متبادل باؤلر کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ساؤتھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور اس کے بعد پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے مطابق ٹم تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، یہ بات درست ہے کہ وہ کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہو سکیں گے

مزید : کھیل اور کھلاڑی