پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کافائنل کل کھیلا جائیگا

پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کافائنل کل کھیلا جائیگا

میلبورن(اے پی پی) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائیگا۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ اور اب فائنل میں سڈنی تھنڈرز کا فائنل میں مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں شامل پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز میں سے فاتح ٹیم سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کیلئے شرکت کی ان میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل تھیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی