فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائزہاکی چیمپئن شپ 25 جنوری سے شروع ہوگی

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائزہاکی چیمپئن شپ 25 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائزہاکی چیمپئن شپ 25 جنوری سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک کالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی