تخریب کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن!

تخریب کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجاب حکومت نے سی ٹی ڈی حکام اور اہلکاروں کو تخریب کاروں کے خلاف کوششیں تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے کہ اشتہاری ملزموں سمیت مشتبہ افراد کو تلاش کر کے تحقیق کی جائے اور دہشت گردوں سمیت سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا جائے۔ صوبائی حکومت کے احکام کی روشنی میں پولیس کے سربراہ نے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکار پہلے ہی دن رات مصروف ہیں اور اب ان کی مصروفیت مزید بڑھ گئی ہے کہ کوئی ممکنہ دہشت گردی نہ ہو سکے۔ سی ڈی ٹی اہلکاروں نے گزشتہ دِنوں سے جو مہم شروع کی اس دوران سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیق کی،ان میں سے متعدد حضرات دہشت گردی میں سہولت کار نکلے اور متعدد دہشت گرد بھی گرفتار کئے گئے۔پنجاب میں اگرچہ وسیع پیمانے پر پڑتال جاری ہے تاہم تخریب کاری اور تخریب کاروں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،حفاظتی انتظامات نام کے نہیں، حقیقی معنوں میں موثر بنانے کی ضرورت ہے، جو انٹیلی جنس شیئرنگ کا نظام موجود ہے اُسے مزید بہتر بنانا ہو گا کہ اِسی طریقے سے مجرموں کو قانون کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے۔

مزید :

اداریہ -