ناقص سیکیورٹی ،520تعلیمی اداروں کو نوٹس

ناقص سیکیورٹی ،520تعلیمی اداروں کو نوٹس

لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 520تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو ناقص اور غیر تسلی بخش قرار یدیا ہے اور انہیں باقاعدہ طور پر نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ان نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق 8دنوں کے اندر سیکیورٹی انتظامات نہ کرنیو الے تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائے گا تعلیمی اداروں کے داخلی اور خارجی دروازوں پر تر بیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز تعینات کئے گئے ہیں نہ ان کے پاس سلحہ موجود ہے جن میں سے اے اور بی کیٹگریزکے حامل تعلیمی اداروں جن کی تعداد 520ہے میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ ہی تعینات نہیں کئے جا سکے ۔20بڑے تعلیمی اداروں کی جن دیواروں کو خار دار تاروں سے ’’کور‘‘ نہیں کیا جا سکا جبکہ سو سے زائد اداروں کی چار دیواری کی اونچائی 8فٹ سے کم ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس کاضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے اور ای ڈی او ایجوکیشن سمیت تمام ڈی ای او ز سے وضاحت طلب کی ہے جبکہ ناقص سیکیورٹی کے حامل 520 تعلیمی اداروں کونوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں سے اے کیٹیگری میں 266اور بی کیٹگیری میں شامل 254 تعلیمی ادارے ایسے ہیں جن کے داخلی اور خارجی راستوں کو 8دنوں کے اندر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے نوٹسز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1