عالم اسلام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑا جارہا ہے،صاحبزادہ فیض الرحمن درانی

عالم اسلام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑا جارہا ہے،صاحبزادہ فیض الرحمن درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ ہمارے اعمال اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث ہیں اسی لیے دہشتگردی، رزق کی کمیابی، بدامنی، بجلی، گیس کی قلت، زلزلے اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم معاشرے کی پہچان بن گئی ہے،مسلمان ایک دوسرے کی جان کا محافظ ہوتا ہے مگر ہمارے اعمال دین مبین کی تعلیمات سے الٹ ہو چکے ہیں اسی لیے اللہ کی رحمت ہم پر سایہ فگن نہیں رہی،اگر ہم نے اپنے اعمال کی اصلاح کی تدبیر نہ کی تو اللہ کی غفور و رحیم ہونے کی صفت بھی کہیں ہم سے روٹھ نہ جائے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

، انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں معصوم بچے فاقوں سے مررہے ہیں، تعلیمی اداروں پر دہشتگردی کے حملے ہورہے ہیں،مسلمان مسلمانوں سے بیگانے ہو گئے ہیں،مہنگائی، بیروزگاری کے جہنم میں عوام جل رہے ہیں،بے گناہوں کا قتل عام ہورہا ہے،آج عالم اسلام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑا جارہا ہے،تباہی اور بربادی مسلمانوں پر مسلط کی جارہی ہے، ان حالات میں امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنا ہو گی ۔