پائل چودھری،آشا چوہدری اورشیبا رانی کے درمیان رقص کا زبردست مقابلہ

پائل چودھری،آشا چوہدری اورشیبا رانی کے درمیان رقص کا زبردست مقابلہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ پائل چودھری ، آشا چوہدری اور شیبا رانی کے درمیان شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ ’’تیرا جواب نہیں‘‘ کے لئے کانٹے دار مقابلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تینوں نے ایک دوسرے کے لئے سبقت لے جانے کے لئے خصوصی ڈانس آئٹمز اور ڈریسز تیار کروائے ہیں ، دیگر فنکاروں میں سیمی خان،شاہد خان،چاند برال،وسیم پنوں،اسد مکھڑا،عظیم وکی اور مختار چن شامل ہیں ۔

ڈرامہ پروڈیوسرملک طارق نے کہا کہ اداکار اور اداکاراؤں میں مثبت مقابلہ بازی کو شائقین بھی پسند کرتے ہیں ۔فنکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا جارہا ہے اور ہم آئندہ ڈراموں میں بھی سٹیج کے معروف فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

مزید : کلچر