لاہور میں فیشن شو ، ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے چار چاند لگا دیئے

لاہور میں فیشن شو ، ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے چار چاند لگا دیئے

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور میں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے نت نئے ڈیزائن کے مشر قی اور مغربی عروسی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر کیٹ واک کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو کا انعقاد موبائل فون بنانے والی ایک کمپنی نے کیا رنگارنگ فیشن شو میں 6 نامورفیشن ڈیزائنرز نے اپنے تیار کیے گئے نئے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے جسے عوام نے خوب سراہا۔شوخ رنگوں اور موتیوں سے تیار کیے گئے پہناوے زیب تن کر کے جب ماڈلز ریمپ پر آئیں تو شائقین نے دل کھول کر داد دی ،ڈریس ڈیزائنرز نے شادیوں کے موسم کی مناسبت سے ابٹن، مہندی اور شادی کے لباس جدت کے ساتھ تیار کیے جبکہ دلکش جیولری پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے سرد موسم میں ماحول کو گرمائے رکھا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کروانے کا مقصد دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی کرنا ہے۔

مزید : کلچر