سفاک دہشت گردوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ،ثمینہ گھرکی

سفاک دہشت گردوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ،ثمینہ گھرکی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ طالب علم قوم کا مستقبل ہوتے ہیں سفاک دہشت گردوں نے یونیورسٹی پر حملہ کر کے پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیا ہے یونیورسٹی کے طالبعلوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں بلکہ تعلیم کے دشمن ہیں۔

جبکہ ان دہشت گردوں کی پُشت پناہی کرنے والے عناصر انسانیت کے ماتھے پر ایک کلنک کا ٹیکہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کے سانحہ چارسدہ پر ہر آنکھ اشکبار اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے ملک کی نوجوان نسل پر گولیاں چلانے والے دہشت گرد انسان نہیں بلکہ درندے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1