سانحہ چار سدہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اعجاز چودھری

سانحہ چار سدہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف نے ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن پارٹی آفس میں سانحہ چارسدہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتما م کیا شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اُن کے خاندانوں کیلئے صبر کی دعاء کی ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چارسدہ کا سانحہ قومی سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاکستانی قوم ایک مرتبہ پھر متحد ہو گئی ہے چار سدہ میں ہونے والی بد ترین دہشت گردی را نے کروائی ہے ہمارے حکمران بھارت کا نام لینے سے بھی ڈر رہے ہیں۔

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا آخری دہشت گرد کو انجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے بھارت اور افغانستان کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین استعمال کر رہے ہیں ہمیں یہ بات عالمی برادری کے آگے باآور کروانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قوم نے بہت نقصان اٹھایا ہے دہشت گرد ہمارے بچوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کر رہے ہیں شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور پاکستان انشا ء اللہ امن کا گہوارہ بنے گا تحریک انصاف سانحہ چارسدہ کے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اس موقع پر شبیر سیال، ڈاکٹر یاسمین راشد ،ایم پی اے شہنیلا روتھ ثوبیہ کمال ،ڈاکٹر عاطف الدین، رخسانہ نوید ،ملک خادم کھوکھر، ملک یونس ،ڈاکٹر ذیشان ،رانا انجم ،یعقوب سعد بن اعظم ،رانا ساجد ،فرزانہ خان، شمسی ظفر،ہمیرا حنان، فرحت بیگ، روبینہ شاہین ،آشیمہ شجاع ،لقمان قاضی اشتیاق ملک مہر نعیم اللہ تاج اور عمر کسانہ سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1