کرپشن کا زہر تمام شعبوں میں سرایت کر چکا ہے،ذکر اللہ مجاہد

کرپشن کا زہر تمام شعبوں میں سرایت کر چکا ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور( نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ کرپشن کا زہر ہر شعبہ زندگی میں سرایت کر چکا ہے کرپٹ اور بدعنوان قوتوں سے چھٹکا رے کے لیے عوام کو اُٹھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام سٹوڈنٹ ایجوکیشن نمائش دورہ کے موقع پر صحافی حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ نے یوتھ کے لیے انتہائی اہم اور بامقصد سرگرمی کا انعقاد کر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مثبت پیغام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے شمار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے ملازمتوں کے لیے در در کے دھکے کھا رہے ہیں اور بے روزگاری نے نوجوان نسل کو ڈاکو اورلٹیرا بنادیا ہے ،کرب اور مایوسی کو نوجوان نسل کا مقدر بنا دیا گیا ہے

جس کی وجہ سے ان نا انصافیوں سے مجبور ہوکر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1