انویسٹی گیٹو جرنلزم کے موضوع پر بننے والی فلم سپاٹ لائٹ نے بہترین فلم کا کرٹکس چوائس ایوارڈ جیت لیا
لاس اینجلس (آن لائن) انویسٹی گیٹو جرنلزم کے موضوع پر بننے والی فلم سپاٹ لائٹ نے بہترین فلم کا کرٹکس چوائس ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے ساحلی شہر سانتا مونیکا میں کرٹکس چوائس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپاٹ لائٹ نے بڑے بجٹ کی فلموں ’’دی ریوننٹ‘‘ اور’’ میڈ میکس: فیوری روڈ‘‘ کوپیچھے چھوڑ دیا۔جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ’’دی ریوننٹ‘‘ میں پرفارمنس پر لیونارڈو ڈی کیپریو کو جبکہ فلم ‘‘روم’’ کی بری لارسن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔تقریب میں نیویلی پیج، قلوپطرہ کول مین اور چینی اداکارہ کانسٹینس وو بھی ریڈکارپٹ پر موجود تھیں۔