معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے و الے انسان نہیں درندے ہیں،افتخار حسین

معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے و الے انسان نہیں درندے ہیں،افتخار حسین

لاہور( لیڈی رپورٹر )ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ تعلیمی درسگاہ میں معصوم طالب علموں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد انسان نہیں بلکہ درندے ہیں، تعلیم دشمن دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کر کے پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیاہے لیکن دہشت گرد علم کی روشنی کو پھیلنے سے روکنے میں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملہ کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے،شہیدوں کا خون رنگ لائے گا ۔

ور آپریشن ضرب عضب کی بدولت جلد ہی پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا ۔ انہوں نے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے پاک فوج کے آفیسرز اور جوا ن دہشت گردوں کو واصل جہنم کرکے ثابت کر رہے ہیں کہ پاک فوج ہی پاکستان کی بقا ء،سلامتی اور تحفظ کی ضامن ہے ۔انہو ں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ جاری آپریشن ضرب ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1