مسلم لیگ(ن) ریکارڈ ترقیاتی کام کرا رہی ہے،حسن طارق اعوان

مسلم لیگ(ن) ریکارڈ ترقیاتی کام کرا رہی ہے،حسن طارق اعوان

لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن) عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے میاں برادران عوام خدمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار ڈپٹی مےئر چوہدری حسن طارق اعوان،رہنماپی پی 158 چوہدری شہزاد دھیرہ،رہنما پی پی157چوہدری خالد غیاث گجر،جنرل سیکرٹری پی پی157 میاں دلاور حسین مناواں،امیدوار ڈسٹرک نشست چوہدری محمد جمیل مےؤ،امیدوار ٹاؤن نشست چوہدری عامر رانجھا،چوہدری کاشف جٹ چےئرمین،ملک بابر سعید ڈوگر تیڑہ چےئرمین،چوہدری آصف امین نمبرداروائس چےئرمین نے منڈیانوالہ سے جلو روڑ کی تعمیر شروع ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سہیل شوکت بٹ ایم این اے نے میاں برادران کے ویژن کے مطابق پنگالی گاؤں کا مین روڑ،پدری گا ؤں کی مرکزی سڑک، بھسین روڑ،نتھوکی روڑ،کوریاں سے برکی روڑ،لکھن شریف روڑ بنوا کر اور حلقہ میں دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ناقدین کے منہ بند کر دےئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1