اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا
لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے کیرئر کا آغاز گلوکاری سے کیا ہے۔ارسلان فیصل نے گزشتہ روز اپنے پہلے سنگل گانے کی وڈیو لاہور کے مختلف مقامات پر شوٹ کی جس میں اداکارہ صنم چوہدری نے ماڈلنگ کی جبکہ اس وڈیو کی ڈائریکشن سلمان نفیس نے دی۔ارسلان فیصل نے اس بارے میں’ ’پاکستان ‘‘کو بتایا کہ یہ میرا پہلا باقاعدہ گانا ہے جس کی وڈیو بھی بنائی ہے ،یہ ورمانٹک گانا ہے جو سب کو پسند آئے گا۔گانے کی وڈیو بہت جلد چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے میں ایک گانا اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ گایا تھا جو شائقین نے بہت پسند کیا اور میری حوصلہ افزائی بھی کی جس کے بعد میں نے گلوکاری کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا،ایک سوال کے جواب میں ارسلان فیصل نے کہا کہ مجھے اپنی فیملی کی بہت سپورٹ ہے اور میں اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہت جلد اداکاری کی میدان میں بھی نظر آؤں گا۔
جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میں گلوکاری بھی جاری رکھوں گا۔