حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،میاں ایوب

حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے الیکشن کے وقت (ن) لیگ نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے کہ اقتدار میں آکر فوری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے تاہم اب انکو اقتدار سنبھالے بھی 3سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن نہ تو عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکی اور نہ ہی گیس کے بحران پر قابو پایا جا سکا ۔ انکا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کے باعث لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے اس پر حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ملک میں گیس کی قلت نہیں بلکہ مینجمنٹ کا فقدان ہے اب حکومت اپنا بوریا بستر گول کر لے آنے والے الیکشن میں عوام انکا بھرکس نکال دیں گے ۔اس بار عوام( ن) لیگ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4