عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عزیزالرحمن ثانی

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا حافظ محمد انس،مولانا عمرحیات ،،مولانا خالد عابدنے میں خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اسلام مرکزی اور اتفاقی عقیدہ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔سانحہ باچا خان یونیورسٹی ایک غمناک اور دلسوز واقعہ ہے طلباء پرحملے کرنے والوں کااسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔بعد ازاں خطبات جمعہ میں شہداء باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے لیے دعاکی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4