حمزہ شہباز کی قائدانہ صلاحیتیں نوجوانوں میں تعمیری سوچ متحرک کر رہی ہیں،عمران جاوید

حمزہ شہباز کی قائدانہ صلاحیتیں نوجوانوں میں تعمیری سوچ متحرک کر رہی ...

لاہور (پ ر) کسی بھی قوم کا نوجوان طبقہ جب تک جذبہ و لگن سے ملکی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ نہ ہو اس وقت تک وہ ملک صحیح معنوں میں ترقی نہیں کرپاتا،نوجوانوں کو یکجا کرنا،ان میں تعمیری سوچ و جذبہ پیدا کرنا ایک نوجوان دور اندیش قابل قیادت کا ہی ثمرہ ہوتا ہے جو میاں حمزہ شہباز شریف کی صورت میں ملک پاکستان میں موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار عمران جاوید قریشی ایڈووکیٹ،پاکستان مسلم لیگ (ن)لائرزونگ لاہور ڈویثرن کے جوائنٹ سیکرٹری و صدر یوسی80لاہور نے علاقہ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں علاقہ کی معزز شخصیات،راؤ یاسر اقبال میاں فیصل ،مجیب جنجو الیاس بھٹی،محسن رشید بٹ،احمد طور،عبدالرحمٰن بلوچ عامر بٹ،نیئر افتخار،نوید علی،آصف اور شیخ رئیس نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4