دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے،ناصر اقبال خان

دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے،ناصر اقبال خان

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان،آصف چٹھہ،تنویرخان ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدور پنجاب حاجی شیخ آصف،مہرسلیم ،شیخ طلال امجد،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ، ،صدر قصور میاں اویس علی اورصدر شیخوپورہ عمران حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عِلم کاعَلم سرنگوں نہیں ہوگاہمارے طلبہ اوراساتذہ درندوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔طلبہ اورتعلیمی اداروں کوبارودسے نشانہ بنانیوالے عہدحاضر کے ابوجہل ہیں،یہ جاہل اورقاتل ہمارے بچوں کے ہاتھوں سے قلم اورکتاب نہیں چھین سکتے چارسدہ یونیورسٹی میں بدترین بربریت میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔چھپ کرپیچھے سے وارکرنابزدلی ہے ،طلبہ اوراساتذہ کے دفاع کیلئے یونیورسٹی آنیوالے اسلحہ بردار شہریوں کاجوش وجذبہ قابل دیدتھا۔پاکستان کاہر انسان اپنے وطن اورہم وطنوں کامحافظ اورپاسبان ہے وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستان اورپاکستانیوں کوشکست نہیں دی جاسکتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4