طالبہ سے اجتماعی بداخلاقی کیس میں ملوث 4 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

طالبہ سے اجتماعی بداخلاقی کیس میں ملوث 4 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی نے ریس کورس کے علاقے میں طالبہ سے اجتماعی بداخلاقی کیس میں ملوث 4 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کردی۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ چاروں ملزمان جرم میں برابر کے شریک ہیں،ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی نے چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی بداخلاقی کیس میں ملوث 4ملزموں عمران ، حارث، عبدالماجد اور بلال کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔عدالت میں ملزموں کا موقف تھا کہ وہ بے گناہ ہیں ،ان کے خلاف کوئی شہادت بھی موجود نہیں اور ان کو ناجائز طور پر ملوث کیا گیا ہے، عدالت نے درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی درخواستوں کو خارج کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان مرکزی ملزم کے ساتھ سازش میں برابر کے شریک ہیں ایسی صورت حال میں ملزمان کی ضمانت نہیں لی جا سکتی۔