شہربھر میں سرچ آپریشن،8افغان باشندوں سمیت 28زیرحراست

شہربھر میں سرچ آپریشن،8افغان باشندوں سمیت 28زیرحراست

لا ہور (خبر نگا ر ) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر حساس اداروں اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دس سرائیں بند کروا دیں جبکہ 8افغان شہریوں سمیت28 افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلا ت کے مطا بق لاہور پولیس کی جانب سے سٹی ڈویڑن کے علاقے بھاٹی گیٹ،داتا دربار اور لوئر مال کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس نے داتا دربار کے علاقے میں دس عارضی سرائیں بند کروا دیں۔ صدر ڈویژن کے علاقے سندر، رائیونڈ اور مانگا منڈی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشنز کی سربراہی ڈویڑنل ایس پیز نے کی جبکہ حساس اداروں کے اہلکار، چھ ایس ایچ اوز اور ایک سو بیس سے زائد اہلکار سرچ آپریشن میں شامل تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 28 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی