ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں کمرہ لینے والوں کے ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں کمرہ لینے والوں کے ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

لاہور (خبر نگا ر )صو با ئی دا را لحکومت میں پولیس نے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں کمرے حاصل کرنے والے افراد کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ شہر کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کا ریکارڈ رجسٹر پر مرتب کیا جاتا ہے اور ہوٹل انتظامیہ پر لازم ہوتا ہے کہ یہ ریکارڈ متعلقہ تھانوں میں جمع کرایا جائے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے جس پر لاہور پولیس نے فائیو سٹار سمیت تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں کمرہ حاصل کرنے والے افراد کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقصد کیلئے خصوصی سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے جو ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کو فراہم کیا جائے گا۔ کمرہ حاصل کرنے والے افراد کے ریکارڈ کی انٹری ہوٹل انتظامی فوری طور پر اس میں کرے گی۔ انٹری کے ساتھ ہی یہ ڈیٹا لاہور پولیس کے پاس پہنچ جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جن ہوٹلز کے پاس کمپیوٹر موجود نہیں ہونگے وہ انڈرائیڈ فونز کے ذریعے لاہور پولیس سافٹ وئیر میں انٹری کریں گے۔ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر میں ڈیٹا انٹری نہ کرنے والے گیسٹ ہاؤسسز اور ہوٹلز کو سیل کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی